لاہور سے میانوالی جانیوالی ٹرین کو حادثہ؟پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، دہشتگردوںنے ریلوے ٹریک پر سلیپر اکھاڑ دئیے تاہم بروقت علم ہونے پر ٹرین کو روک دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، دہشتگردوں نے رات دو بجے سرگودھا، ویگوال کے درمیان سلیپر اکھاڑ دئیے تھے، تاہم خوش قسمتی سے ریلوے اسٹاف نے مشتبہ افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے دیکھ لیا۔ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق سول انجینئرنگ اسٹاف عابد حسین نے خوشاب سے فٹ پیلٹ کرتے ہوئے سرگودھا آتے ہوئے نامعلوم افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے

دیکھا جس پر انہوں نے سرگودھا ریلوے اسٹیشن کو اطلاع دے دی۔اطلاع ملنے پر حکام نے سرگودھا اسٹیشن سے خوشاب جانے والی ٹرین کو سرگودھا اور ویگوال کے درمیان روک لیا اور اسٹاف کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے بھیجا۔ترجمان کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کے سلیپرز اکھاڑے ہوئے تھے، اس دوران دہشتگردوں نے فرار ہوتے ہوئے ریلوے کے گینگ مین اللہ دتہ کو زخمی کر دیا۔ریلوے سٹاف نے فوری طور پر ٹوٹے سلیپرز تبدیل کر دئیے اور ٹریک چیکنگ کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button