سابق وزیر اعظم نواز شریف 72 برس کے ہو گئے

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 72 برس کے ہو گئے ان کی سالگرہ 25دسمبر ہفتہ کومنائی گئی،مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ملک بھرمیں تقریبات منعقد کی گئیں جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور ت

ین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن مقیم ہیں جہاں انہوں نے عزیز و اقارب کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button