ملک بھر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے مغربی ہوائوں کے سلسلہ کا پاکستان میں داخل ہونے کے بعد آج اتوار سے منگل تک پنجاب، بلوچستان، سندھ میں بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آبادسمیت جنوبی پنجاب میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، پشین اور بلوچستان

کے دیگر علاقوں میں بھی ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی ہے۔کراچی، سکھر، میر پور خاص اور صوبے کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا ہ میں پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ اتواررات سے منگل کے دوران مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ناران، کاغان، ہنزہ، اسکردو میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button