والدین کی دعاؤں کے صلے میں حریم شاہ جیسی بیوی ملی،شوہر بلال شاہ

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ اُردو پوائنٹ کو خصوصی انٹرویو دیا۔ انٹرویو کے دوران بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی۔ حریم شاہ نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے۔جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لیکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں۔ انٹرویو کے دوران بچوں سے متعلق سوال کے جواب میں بلال شاہ نے کہا کہ مجھے دو بچے پسند ہیں جب کہ حریم شاہ کا

کہنا تھا کہ انہیں بچے بہت سارے پسند ہیں پوری کرکٹ ٹیم ہونی چاہئے۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی۔بلال شاہ نے حریم شاہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بیوقوف ہیں بہت جلد ہر کسی پر بھروسہ کرلیتی ہیں، لہٰذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔انٹرویو میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا کہ میں خدا کا شکر اداکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت اچھا جیون ساتھی دیا۔ حریم اچھے کردار کی، خیال رکھنے والی مخلص لڑکی ہے۔ یہ صرف میرے ماں باپ کی دعاؤں کا صلہ ہے کہ مجھے اتنا چھا جیون ساتھی دیا میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکرادا کرتا ہوں۔ دوسری جانب دوران انٹرویو سوال پوچھا گیا کہ حریم اور بلال شاہ کی ملاقات کیسے ہوئی اور شادی پسند کی تھی یا والدین کی؟ جس کے جواب میں بلال نے کہا ہماری لو پلس ارینج میرج ہے۔حریم شاہ نے اپنے شوہر کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں۔ حریم نے کہا مجھے منشیات لینے والے، اسموکنگ کرنے والے لڑکے نہیں پسند تھے اور بلال نہ اسموک کرتے ہیں، نہ نشہ کرتے ہیں، نہ کسی کی غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button