اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ذرائع این آئی ایچ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے شہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے بلوچستان پہنچنے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ بلوچستان کے انچارج کورونا آپریشن

سیل ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے بتایا کہ اسلام آباد کے این آئی ایچ ڈی بھجوائی گئی قلات سے اومی کرون کے مشتبہ افراد کے نمونوں کی رپورٹ موصول ہو گئی۔ڈاکٹر نقیب اللہ کے مطابق تمام مریض کورونا وائرس سے متاثر ضرور ہیں لیکن تمام مشتبہ افراد کے اومی کرون ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بلوچستان کے ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریض سامنے آنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ہل چل مچ گئی تھی۔ انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران دو روز میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا۔ڈاکٹر نقیب اللہ نے بتایا کہ قلات سے سامنے آنے والے اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو بھی ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کو تلاش کرکے فوری طور پر قرنطینہ کردیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button