عوام جتنی تکلیف میں آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، جہانگیر ترین ملکی معیشت پر بول پڑے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے، عوام جتنی تکلیف میں آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے بہت سے مسائل ہیں، موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق چنیوٹ میں نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف

جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے، عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔جہانگیر ترین سے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مجھ سے بہتر جانتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں