حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا،بجلی کی قیمت میں 5روپے 18پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک کا بجلی کی قیمت 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ۔ بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، کے الیکڑک نے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ارسال کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے 18 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے

ستمبر تک کی سہہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگا گیا ہے، جس کے مطابق درخواست میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا آئندہ ماہ 3 جنوری سماعت کرے گا۔نیپرا حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر اثر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست اتھارٹی کو پہنچ چکی ہے، درخواست میں فی یونٹ بجلی 32پیسے مہنگی اضافہ مانگا گیا ہے، اضافہ ایک سہہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا، نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کر چکا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے، اکتوبر کے ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپے 8پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button