گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی، حماد اظہر کا اعتراف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی سپلائی اتنی ہی ہے جتنی نکل رہی ہے اور رواں سال گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی۔ گیس کی طلب بڑھتی جارہی ہے، سردیوں میں گھریلو گیس صارفین کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ گیس کی قلت کی وجہ سسٹم میں کمی کا ہونا ہے اور

سردی میں گھریلو صارفین کی گیس طلب میں اضافہ ہوا ہے اس لیے سردی میں دیگر شعبوں کو گیس روک کر گھریلو صارفین کو دی جاتی ہے۔ٹیمیں محنت کر رہی ہیں امید ہے گیس سپلائی بہتر ہوجائے گی۔پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کو سندھ ہائی کورٹ میں گیس سے متعلق سماعت ہے اور گیس ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ اس لیے ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی کمی پورا کرنے کے لیے ملک میں 10 سے 11 کارگو آئیں گی اور کوشش کر رہے ہیں کہ گیس کی سپلائی کو بہتر کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا تھا کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کا ذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس کا شدید بحران جاری ہے جبکہ گھریلو صارفین گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button