یہ شخص جس کا نام محمد اسحاق ڈار ہے انہیں دنیا یاد کرتی ہے، نوازشریف

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ شخص جس کا نام محمد اسحاق ڈار ہے، ان کو دنیا یاد کرتی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،وزیرخزانہ اور باقی ایڈوائزرکبھی کچھ توکبھی کچھ کہہ رہے ہیں،بات کسی سے بھی نہیں بن رہی، اس شخص کو کریڈٹ ملنا چاہیے ،اس شخص نے کیا جرم کیا ہے؟ گھر بار سے محروم کردیا گیا ہے۔انہوں نے خواجہ محمد رفیق شہید کے 49ویں یوم شہادت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدخواجہ محمد رفیق نے تمام عمر جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد کی، خواجہ رفیق ہمیشہ غریبوں، مزدوروں اور

دکھی انسانیت کیلئے بات کرتے تھے، عوام کا استحصال کرنے والی قوتوں کے ہمیشہ مخالف رہے، وہ ایک خالص جمہوری سیاسی رہنماء تھے، غریب پروری ان میں کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھی، حب الوطنی پاکستان سے محبت ان کا خاصا تھی، ان کے چلے جانے سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا، جس کو آج تک محسوس کیا جارہا ہے، اس طرح کے بے لوث اور سیاسی رہنماء کم پیدا ہوتے ہیں، مجھے خوشی ہے، ان کے بیٹے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق بھی اپنے والد کے نقش قدم پر گامزن ہیں، دونوں بھائیوں نے جبر اور ظلم کیخلاف جیلیں برداشت کیں لیکن اپنے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹے، خواجہ برادران مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ رہے۔انہوں نے کہا کہ میرے بھتیجے یوسف جیل میں ان کے ساتھ رہے، وہ چھوٹا بچہ ہے نیب نے ان کو بھی خواہ مخواہ پکڑ لیا، وہ ان کی داستان سناتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے جوانمردی سے جیل کاٹی ، نیب نے ہمارے خاندان کے کسی فرد کو نہیں چھوڑا، لیکن اللہ کے کرم سے قدم ڈگمگائے نہیں، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، ہم ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، بہت عرصے کے بعد کچھ چہرے آج نظر آرہے ہیں۔تین بار قوم نے ہمیں مینڈیٹ دیا، پاکستان کی خدمت کیلئے چنا، اللہ کے کرم سے ہم خوشحالی لے کر آئے ۔معیشت کو ترقی دی، یہ شخص یہاں بیٹھے ہیں ان کا نام محمد اسحاق ڈار ہے، ان کو دنیا یاد کرتی ہے، آج کے لوگوں کو بھی آپ دیکھا ہے ٹی وی پر آکر کبھی کچھ تو کبھی کچھ کہہ جاتے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک کچھ کہہ رہا ہے، وزیرخزانہ

کچھ کہہ رہا ہے، باقی ایڈوائزر کچھ کہہ رہے ہیں۔بات کسی سے بھی نہیں بن رہی، اس شخص کو کریڈٹ ملنا چاہیے یہ شخص گھر سے بے گھر ہوا ہے، اس کا کیا قصور ہے؟اس شخص نے کیا جرم کیا ہے؟ پاکستان کا کیا چوری کیا اور لوٹا ہے؟لیکن گھر بار سے محروم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button