کیپٹن صفدر کا جنید کو الیکشن لڑوانےکااعلان

مانسہرہ(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا جنید بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔مانسہرہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ میں سرپر کفن باندھ کے نکلا ہوں،لوگوں کے داماد مشکل وقت میں بھاگ جاتے ہیں، میں نوازشریف کیساتھ کھڑا رہاہوں، عدالت سے نااہل ہوا مگر عوام تو میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے، ہمارا اپنا گورنر اور وزیر اعلیٰ ہوگا، جنید صفدر بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد الیکشن لڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button