فیڈرل بورڈ، بورڈ آف گورنرز انتخابات میں محمد اشرف ہراج بھاری اکثریت سے کامیاب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ کے بورڈ آف گورنرز (BOG)کے انتخابات میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے امیدوار محمد اشرف ہراج بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں، فیڈرل بورڈ میں منعقدہ انتخابی عمل میں محمد اشرف ہراج نے 181جبکہ ان کے مدمقابل دیگر تنظیموں کے متفقہ امیدوار شاہد منصور 146ووٹ لے سکے۔ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرارحسین نے تاریخی کامیابی پر محمد اشرف ہراج اور ملک بھر سے ووٹ کاسٹ کرنے والے ادارہ جات کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ کے بورڈ آف گورنرز

(BOG)کے انتخابات کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جس میں ملک بھر میں فیڈرل بورڈ سے ملحقہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اپنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ کورونا کے باعث دو سال سے خالی ممبر بورڈ آف گورنرز کی نشست پرچار ماہ سے انتخابی عمل جاری رہا اس دوران 582 رجسٹرڈ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کرنا تھا، گزشتہ روز فیڈرل بورڈ میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے امیدوار محمد اشرف ہراج بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے ایسوسی ایشن کے جملہ ممبران اور ووٹ کاسٹ کرنے والے سربراہ ادارہ جات کو مبارکباد دی اور کہا ہے ہمارے امیدوار کی کامیابی ملک بھر کے تعلیمی حلقوں کی ہم پر اعتماد کی علامت ہے جس پر اپنے ووٹرز کے شکرگزار ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں کامیاب ہونے والے امیدوارمحمد اشرف ہراج کا کہنا تھاکہ تعلیمی شعبہ کی بلاتفریق خدمت کرونگا، فیڈرل بورڈ سے متعلقہ معاملات کو احسن طریقے اور باہمی مشاورت سے حل کرایا جائے گا۔بعد ازاں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ملک دین محمد اعوان، رانا سہیل احمد، ذوالفقار علی صدیقی، قاری جاوید اقبال گلگتی،چودھری زاہد حسین،قاسم عباس ودیگر نے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کی قیادت میں چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم سے ملاقات کی اور کامیاب انتخابی عمل پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button