پاکستان اور ایران تجارتی نمائش2022 مئی کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق

تہران (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور ایران تجارتی نمائش2022 مئی کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں کرانے پر اتفاق۔بزنس ایکسپرٹس انٹرنیشنل کمپنی پاکستان اور میلاد نور انٹرنیشنل کمپنی ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب تہران کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق دونوں کمپنیز کے درمیان 2022 میں پاک ایران تجارتی نمائش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس میں ایران کی تجارتی کمپنیز شرکت کریں گی معاہدہ پر پاکستان کی طرف سے سید امجد نقوی اور ایران کی طرف سے علی متشام امیری نے دستخط کیے۔ یاد رہے کہ ان دنوں پاکستان کے مایہ ناز

بزنس مین سید امجد حسین نقوی کی سربراہی میں ایک تجارتی وفد ایران کے دورے پر ہے ۔وفد نے ایران میں وزارت تجارت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں سید رضا سید آغا زادے مدیر وزارت تجارت خانم دامرودی پاک ایران جائنٹ چیمبر آف کامرس جناب محمود یوسفی تجارتی کونسلر پاکستان جنرل احمد مسعود کے علاوہ مختلف کمپنیز کے وفود سے ملاقاتیں کی ۔پاکستان اور ایران مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے برادر اسلامی ممالک ہیں .پاک ایران تجارت جہاں ایک دوسرے کو نزدیک لائے گی وہاں دونو ں ممالک کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button