محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

لاہور (نیوز ڈیسک)طویل وقفے کے بعد پاکستان میں بارش کے امکانات پیدا ہو گئے ،مغربی ہوائوں کا ایک طاقتور سسٹم 25 دسمبر کی شام سے افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اس دوران ژالہ باری کا امکان بھی ہے جبکہ پنجاب کے 75 فیصد علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، اسی طرح پنجاب کے شمالی علاقوں میں اچھی بارش ہوگی، جنوبی وسطی شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی پھلکی بارش کے امکانات ہیں۔سندھ کے 45فیصد علاقوں میں جبکہ بلوچستان کے 85 فیصد علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

خیبرپختونخواہ کے 90 علاقوں میں بارش کے امکانات روشن ہیں اس دوران پہاڑوں پر زبردست برفباری ہوسکتی ہے۔گلگت اور کشمیر کے مختلف وادیوں میں اچھی بارش کے امکانات روشن اس دوران زبردست برفباری ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button