محمد رضوان، بابراعظم سے زیادہ بہتر کپتان ہیں، شاہین آفریدی

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ محمد رضوان، بابراعظم سے زیادہ بہتر کپتان ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خیبر پختونخواہ کی طرف سے محمد رصوان کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا شروع کیا اور وہ انہیں ہی بہترین کپتان قرار دیں گے۔ انہوں نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ بابراعظم نے قومی

ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تو وہ انہیں دوسرے نمبر پر رکھیں گے تاہم، شاہین شاہ آفریدی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بابراعظم بہترین بلے باز ہیں اور ان کی کپتانی میں قومی ٹیم ترقی کررہی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ بابراعظم نے بطور قومی ٹیم کے کپتان بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ان کی قیادت میں بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button