بلدیاتی انتخابات کے بعد اب مولانا فضل الرحمان کی اسپیڈ کم ہو جائے گی

پشاور (نیوز ڈیسک) سینئرصحافی و تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اب جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسپیڈ کم ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں وہ جلال اور تنقید نہیں تھی۔بلدیاتی انتخابات میں جیت پر وہ خوش ہو گئے ہیں۔ رانا عظیم نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیا گیا ہے۔ جس کو جہاں پر حصہ چاہئیے تھا اُسے وہ مل گیا ہے۔

تاہم اب مولانا فضل الرحمان کی اسپیڈ کم ہو جائے گی۔ ایک صوبے کے اندر انہیں اچھی خاصی کامیابی مل گئی ہے۔اب وہ بھی حکومت کا حصہ بن گئے ہیں، جب آپ اقتدار کی کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ہھر اس میں سوراخ نہیں ہونے دیتے۔انہوں نے کہا کہ اب اگر صوبائی حکومت رہے گی تو بلدیاتی نظام بھی چلتا رہے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بہشتر رہنماؤں نے یہی کہا کہ اس الیکشن میں ہمیں ہمارے اندر کے اختلافات نے مارا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا عظیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اے این پی پڑ گئی ہے۔ ان کے کہنے پر آصف علی زرداری اسٹینڈ لیتے رہے اور ان کی آپس میں محبت زیادہ تھی۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان پر مسلم لیگ ن نے سب کچھ قربان کر دیا۔ جبکہ پروگرام میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بہت سی وجوہات ہیں۔ لوکل باڈیز کے الیکشن میں تبدیلی آنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ خان صاحب کے نام پر ملتا ہے، مجھے تو پارٹی میں کہیں بھی اختلاد نظر نہیں آیا۔ ہاں مگر الیکشن پر مہنگائی کا اثر ضرور پڑا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button