وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ میں ایسا کام ہوگیا کہ وہاں موجود ہر شخص ہکابکا رہ گیا
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ میں شہریوں نے موبائل فون چور کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق وقار یونس کے والد محمد یونس کی نماز جنازہ میں لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وقار یونس اور ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت چیف کوچ مصباح الحق، سابق قومی کپتان انضمام الحق، محمد یوسف، مشتاق احمد، کامران اکمل، محمد عباس، اعزاز چیمہ، محمد خلیل،اظہر زیدی، خالد محمود، پاکستان کرکٹ بورڈ
کے رضا راشد، جنید ضیا، شاہد اسلم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے دوران ایک نوجوان نے موبائل پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی پکڑ لیا گیا اور اس کی دھنائی شروع کردی۔ موبائل چور نے شہریوں کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے بے ہوش ہونے کی اداکاری کی اور موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واضح رہے کہ وقار یونس کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔