پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ کی سب میرین کیبل کٹنے پر بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نے انٹرنیٹ کی سب میرین کیبل کٹنے پر بیان جاری کر دیا۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیبل کٹنے پر متبادل بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا ہے اور اگلے چند دن میں مزید بینڈوڈتھ شامل کی جائے گی۔پی ٹی سی ایل کے مطابق اگلے چند دن انٹرنیٹ سروس معمولی متاثر رہنے کا امکان ہے۔یہاں واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کے سبب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہو گئی۔ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہو گئی۔متاثرہ سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام جنوری میں مکمل ہو گا۔انٹرنیٹ اسپیڈ رش کے اوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں بھی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیت کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔ ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قرہی خراب ہو گیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیت اسپیڈ سست رہی۔پاکستان بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔کہا گیا تھا کہ فیس بک ، یوٹیوب، انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے کئی روز تک مسائل کا سامنا ہو گا کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار بحال ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ ۔متحدہ عرب امارات کے قریب انٹرنیٹ کیبل خراب ہونے سے انٹرنیٹ کی رفتار سست تھی۔ڈیٹا ٹریفک کو کم صلاحیت والی کیبلز میں منتقل کیا گیا تھا۔بعدازاں پاکستان میں انٹرنیٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا تھا۔ پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں فالٹ دور کردیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button