وہ فرماتے ہیں کہ کوئی فارمولہ بنائیں، انہیں کہہ دیا کہ پہلے ان کی چھٹی، پھر ہم سے بات کرو،آصف زرداری

نواب شاہ (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فارمولا بنا بنا کر ملک کا بیڑا غرق کر دیا، پہلے دن ہی کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا ایک معنی خیز بیان پیر کے روز خبروں کی زینت اور سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بنا رہا۔سندھ کے ضلع نواب شاہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے کہا کہ اب یہ عالم ہےکہ وہ فرماتے ہیں کہ آکر ہماری مدد کریں کوئی ہم طریقہ بنائیں، فارمولہ بنائیں۔ اس پر میں نے کہا جواب

یہ ہے اب تم کرو اس کی چھٹی پھر کرو ہم سے بات، کوئی فارمولہ وارمولہ نہیں ہے تم نے یہ فارمولے بنا بنا کر ملک کا بیڑا غرق کر دیا ۔آصف زرداری نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی دن کہا تھا کہ اگر نیب چلے گی تو پھر حکومت نہیں چلے گی، اب یہ نیب ہی چلا رہے ہیں حکومت نہیں چلا رہے۔ سابق صدر مملکت نے کہا کہ ان کے دوستوں کی سوچ چھوٹی ہے جو ہر وقت پاور پاور کرتی رہتی ہے۔ جب میں 2008 میں صدر مملکت بنا تو امریکا نے کہا کہ ہم نے آپ کو سب سے مضبوط صدر بنایا ہے۔ اس کے بعد میں نے 3 ماہ میں ساری پاور پارلیمنٹ کو دے دی تھی۔ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین نے کہا کہ آج ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے، ضرورت ہی نہیں تھی ڈیویلویشن کرنے کی، جتنے ہم پر قرض تھے اس حکومت میں ڈبل ہوگئے ہیں۔یہ ڈی ولیوی ایشن کرنے والے جاہل ہیں،یہ جتنے بھی باہرسے آتے ہیں جاہل ہیں، ان کوسمجھ نہیں آئی اورہمارا قرض ڈبل ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ملک پر مشکلات آئیں پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں، ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں۔ مجھے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے، آج بھی بھٹو صاحب اور بی بی بے نظیر مجھ سے بات کرتی ہیں، مجھے فکر ہے کہ آنے والے پندرہ سالوں میں کیا ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button