بجلی کی قیمتوں میں کمی ، عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ بجلی اور اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ قوم کا معاشی استحصال اور قتل ہے ،بجلی کے ہر اضافے پر قوم کو یاد آ جاتا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھانے والا وزیراعظم چور ہوتا ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمت بھی بڑھتی جا رہی ہے لیکن پھر بھی گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ،حکومت بجلی کی قیمت بڑھا کر بھی گردشی قرض کم نہیں کرسکی ،دعوی کیا گیا تھا کہ گردشی

قرض ختم کردیں گے لیکن یہ قرض کم ہونے کے بجائے دوگنا ہوچکا ہے ،بجلی کی قیمتیں بڑھانا مسئلے کا حل نہیں، عوام اور معیشت کے مسائل مزید نہ بڑھائے جائیں ،قوم کو مزید تکلیف دینے کے بجائے حکومت مستعفی ہوجائے ،یہ حکومت عوام کے لئے مستقل تکلیف بن چکی ہے، اس سے نجات ہی قوم کو مصائب سے نجات دے سکتی ہے۔علاوہ ازیں ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ گیس بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے،عوام حکومت کی نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں،صنعتوں کو بھی گیس کی کمی کا سامنا ہے،افسوس حکمران اپنی نا اہلی کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button