پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے انتخابات دو حوالوں سے اہم ہیں، پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے اور مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوسرا براہ راست تحصیل سطح پر ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہورہے ہیں، ورنہ کتنا آسان ہے کہ وزیراعلیٰ کی صورت میں ڈکٹیٹر رکھو، کام چلا ئو، جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کی روایت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں، اب پنجاب میں بھی بااختیار نظام قائم ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button