خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات،پشاور میئر کی نشست پر جے یو آئی کو برتری حاصل

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، پشاور میئر کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار نے برتری حاصل کرلی، پی ٹی آئی کے امیدوار چند سو ووٹوں سے پیچھے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔دوسری جانب ووٹوں کی گنتی کے بعد مختلف پولنگ اسٹینشز کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگيا۔غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل

پارٹی اور کوہاٹ میں آزاد امیدوارکو میئر کی نشست پربرتری حاصل ہے۔پشاور سٹی کونسل53 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے زبیر علی 4523 ووٹ لے کر میئر کی نشست پرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 4274 ووٹ لے کر میئر کی نشست پردوسرے نمبرپر ہیں۔مردان سٹی کونسل کے 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے حمایت اللہ مایار 1708 ووٹ لے کر میئر کی نشست پر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی کے امانت شاہ حقانی 1070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔17 ویلج کونسل کے مکمل نتائجاب تک 17ویلج کونسل کے مکمل نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق 10 آزادامیدوار ویلج کونسل کی نشستوں پرمنتخب ہوئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button