پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، غیر ملکی ایئر لائن نے کراچی کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی ایئر لائن پیگاسس نے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترکی کی پیگاسس ایئر لائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کرے گی، اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئر لائن پیگاسس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں چلائے گی۔پیگاسس کی پہلی پرواز استنبول کے صبیحہ گوکن ایئر پورٹ سے قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ کے لیے اڑان بھرے گی۔پیگاسس کی پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لیے آپریٹ ہوں گی، جب کہ قائد اعظم انٹرنیشل ایئر پورٹ سے استنبول روانہ ہوں گی، پیگاسس ایئر لائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کے لیے لے جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button