کراچی کے بعد کوئٹہ میں دھماکہ، افسوسناک اطلاعات موصول

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکا ہوگیا۔پولیس کے مطابق شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس کی جانب سے دھماکے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں جبکہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔اس سے قبل کراچی کے علاقے شیرشاہ میں زوردار دھماکے سے عمارت گر گئی ملبے تلے دب کر 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب 2 منزلہ

عمارت کی نچلی منزل پر زور دار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کی دیواریں گر گئیں۔ دھماکہ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں ہوا۔ جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔علاقے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کا گرنے والا ملبہ ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا اور ملبے تلے دبنے والے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔عمارت میں نجی بینک اور دفاتر موجود تھے اور دفاتر کا کچھ سامان نیچے بہنے والے نالے میں بہہ گیا جبکہ دھماکہ سے قریب موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو کی ٹیموں ںے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔سندھ کی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے شیرشاہ واقعے میں 14 افراد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال ٹراما سینٹر میں 12 لاشیں پہنچائی جا چکی ہیں جبکہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button