شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب متاثرہ عمارت کے مقام پر ایک اور دھماکا

کراچی(نیوز ڈیسک)شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب متاثرہ عمارت کے مقام پر ایک اور دھماکا ہوا ہے۔دھماکا ریسکیو آپریشن کے دوران ہوا۔ ریسکیو عملے کی جانب سے لوگوں کو بار بار پیچھے ہٹنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ متاثرہ عمارت کے مقام پر ایک اور دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا گیا ہے جب کہ بادل کے دھویں بھی اٹھ رہے ہیں۔جبکہ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اہم احکامات جاری کر دیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو واقعہ کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری میں ایک پولیس افسر بھی شامل کیا جائے تاکہ ہر پہلو سےچھان بین ہوسکے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں ضروری سہولیات فوری دینےاور انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیر زمین گزرنے والے سیوریج کے نالے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔شیرشاہ پولیس کے مطابق واقعہ شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب پیش آیا۔سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا گری۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی واقع نجی بینک کی عمارت بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ۔ٹرامہ سینٹر سیول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے واقعے کے نتیجے میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button