ملک کے چاروں صوبوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟این سی او سی اجلاس کے بعد تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے صوبوں کو تین جنوری سے چھٹیاں شروع کرنے کی تجويز دی اور مؤقف اپنایا کہ دیر سے چھٹیاں دینے کا مقصد طلبہ کی زيادہ سے زيادہ کورونا ویکسینیشن کرنا ہے۔علاوہ ازیں این سی او سی نے کہا کہ وفاقی اکائیاں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔صوبہ سندھ میں ویسے 20 دسمبر سے سردیوں کی چھٹیاں شروع ہوں گیں تاہم ہفتہ اور اتوار چھٹی کے باعث عملی طور پر آج سے ہی شروع ہوگئی ہیں۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ میں

تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 20 دسمبر تا یکم جنوری ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پیر 3 جنوری سے تعلیمی سلسلہ پھر سے بحال ہوجائے گا۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بھی صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔مراد راس کا کہنا تھاکہ صوبے بھر میں 23 دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی۔صوبہ خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 3 جنوری سے 12جنوری تک تعطیلات ہوں گی جبکہ پہاڑی اور برف باری والے علاقوں میں 24 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔بلوچستان کے گرم اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 25 دسمبر سے تین جنوری تک ہوں گی۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں سالانہ ڈھائی ماہ کی چٹھیاں 15 دسمبر سے شروع ہوچکی جو 28 فروری تک رہیں گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تعلیمی ادارے 3 جنوری سے 9 جنوری تک بند رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button