بنی گالاکے اخراجات، جہانگیر ترین کا جسٹس وجیہہ الدین کے بیان پر موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے تحریک انصاف کے سابق رکن اور سابق جسٹس وجیہہ الدین کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہئیے۔میں نے نیا پاکستان بنانے کے لیے جس حد تک ہو سکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لیے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے یہ بتانا ضروری ہے۔۔یہاں واضح رہے کہ تحریک انصاف

کے سابق رکن نے انکشاف کیاتھا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے گھریلو اخراجات کے لیے 30 لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے۔نجی نیوز چینل بول کے ساتھ گفتگو میں سابق جسٹس وجیہہ الدین نے انکشاف کیا ہے کہ جب 30 لاکھ سے بھی گھر نہ چلا تو اس کے بعد خرچ کے لیے رقم بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دی گئی۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا طرز زندگی یہ ہے کہ ان کے پاس جو گاڑی ہو وہ فیول سے بھری ہوئی ہو اور ان کے ساتھ جو لوگ ہوں وہ ان پر خرچ کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے والے ہوں۔ سابق جج وجیہہ الدین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں یہاں اپنے ایک دیرینہ دوست کی بات دوہرانا چاہوں گا جو تحریک انصاف کا حصہ تھے، وہ کہتے تھے کہ جس بندے کے جوتوں کی لیس بھی اپنی نہیں ہے وہ کیسے ایماندار ہونے کا دعویٰ کر سکتا ہے۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ مالی نوعیت کی جو بدعنوانیاں ہیں ان کے پیش نظر یہ کبھی مت سمجھیے کہ وہ کوئی ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بہت سارے لوگ تھے جو کہ پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھے بہت سارے ادارے ایسے تھے جو فنڈنگ کیا کرتے تھے۔ نجی چینل کے پروگرام کے ہوسٹ نے جب جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے سوال کیا کہ جہانگیر ترین کی جانب سے 50 لاکھ روپے پارٹی فنڈنگ کے نام پر آتے تھے یا ذاتی اخراجات کے لیے۔ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جن پیسوں کا میں نے ذکر کیا ہے یہ تو بنی گالہ کو چلانے کے لیے آتے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button