وزیراعظم عمران خان 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا نام 2021ء میں سب سے زیادہ سراہی جانے والی شخصیات میں شامل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ برطانوی تنظیم کے سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل ہیں۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں مردوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر براک اوباما بدستورپہلے نمبر پرہیں۔بل گیٹس دوسرے اورچینی وزیراعظم شی جن پنگ تیسرے نمبرپرہیں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورملالہ یوسفزئی 2018ء اور2019ء میں بھی سب سے زیادہ سراہے جانے والی شخصیات میں شامل تھے۔

سابق امریکی صدربراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما سال 2021ء کی سب سے زیادہ سراہے جانے والی خواتین میں سرفہرست ہیں۔ دوسری پوزیشن ہالی وڈ کی اداکارہ اورانسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی اینجلینا جولی کی ہے جبکہ تیسرا نمبر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021ء میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی 9 ویں اوربالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا 10 ویں نمبرپر موجو ہیں۔سابق مس ورلڈ اوربالی وڈ اسٹارایشوریہ رائے بچن، بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر اورفٹ بالرکرسٹیانو رونالڈو بھی سراہے جانے والوں میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ برطانوی تنظیم کے اس سروے کے لیے 38 ممالک میں 42 ہزارافراد سے رائے لی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button