غیرملکی ایئرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کردیا، ائیرلائن کی پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی، شام ونگز ائیرلائن کراچی اور دمشق کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور غیرملکی ایئرلائن کا اضافہ ہوگیا ہے، نئی غیرملکی ائیرلائن شام ونگز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کردیا ہے۔شام ونگز ائیرلائن کراچی اور دمشق کے درمیان ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی، دمشق سے شام ونگز ائیرلائن کی پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے، غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے

ذریعے 150 سے زائد مسافر پاکستان پہنچے۔ چیم ونگز کی پرواز مسافروں کو لے کر پاکستان سے بھی روانہ ہوئی۔چیم ونگز ایئر ملکِ شام کی ایک نجی ایئرلائن ہے جس کا صدر دفتر دارالحکومت دمشق میں قائم ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کیجانب سے شام ونگز ائیرلائن طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ ائیرپورٹ پر شام ونگز کی پہلی پرواز پہنچنے پر تقریب کا انعقاد بھی کیا۔ تقریب میں کراچی ائیرپورٹ پر شام ونگز ائیرلائن اسٹاف کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔ دوسری جانب بارہ دسمبر کی ایک رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز نے بھی پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا۔ قطر ایئرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔ لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ قطر ایئرویز لاہور ، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2,2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ لاہور سے دوحہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button