حادثے کے شکار آئل ٹینکر میں دھماکا، 60 افراد لقمہ اجل بن گئے، متعدد گھر تباہ

کیپ ہیٹن (نیوز ڈیسک)ہیٹی میں تیل لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے سے 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ہیٹی کےشمالی شہر کیپ ہیٹن میں موٹر سائیکل ٹیکسی کو بچاتے ہوئےایک ٹینکر، ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر اُلٹ گیا ،جس کی وجہ سے تیل ٹینکر سے باہر گرنا شروع ہوا تو مقامی افراد اسے جمع

کرنے کے لیے دوڑے، اسی دوران دھماکا ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 60 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے سے اطراف کے 20گھروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں پر ہیٹی میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں