ایک سے زائد میٹر رکھنے والے بجلی کے گھریلو صارفین کے اضافی کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پاور ڈویژن اسلام آباد نے ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام وہ بجلی صارفین جنہوں نے اپنے گھروں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر نصب کروا رکھے ہیں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مراسلے جاری کردئیے ہیں۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر میں خلاف ضابطہ ایک سے زائد میٹر لگانے پر صارفین فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو استعمال شدہ بجلی کے کم شرح کے بل کےباعث نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق کسی بھی گھر میں ایک سے زائد میٹر لگانے کے لئے قواعد و ضوابط واضح ہے کہ جس کے تحت اس گھر کے دو داخلی دروازوں کا ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ دونوں میٹروں کی وائرنگ کا الگ الگ ہونا ضروری ہے جبکہ اس گھر میں سوئی گیس کے بھی دو الگ الگ میٹر ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک سے زائد میٹر رکھنے والے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہیں جن کی فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایک سے زائد میٹر رکھنے والے بجلی صارفین کی فہرست تیار کر کے پاور ڈویژن کو ارسال کریں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button