پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے تک کا اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دے دی۔لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی 8 کی بجائے 4 روپے پر آ جائے گی۔اوگر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کمی تو ہوئی لیکن پھر اس میں اضافہ بھی ہوا۔اوگرا نے اپنی تجاویز تیار کر لی ہیں جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے اگر لیوی بڑھائی بھی جانی ہے تو پھر یہ قیمتیں 4 روپے تک بھی کم ہو سکتی ہیں۔تاہم اب پٹرول کی قیمت میں اضافے یا قیمتیں برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کل کیا جائے گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے اور پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا ۔ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شکر ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی، پاکستان میں اس کے اثرات 2 ماہ بعد آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستان کی مدد کی ہے اور تین ارب ڈالر دئیے ہیں، آئی ایم ایف کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور اس کے اوپر کام شروع ہو چکا ہے،ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے 15 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی۔انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی ہے، تیل کی قیمت میں کمی کا اثر درآمدات اور قیمتوں پر ضرور پڑے گا۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔ مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button