مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے اہل ہوں گی،محمد زبیر

کراچی (نیوز ڈیسک)محمد زبیر نے مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کردی۔ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے، ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے اہل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے بیان کی تردید کر دی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز سے متعلق کہا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ن لیگ کے امیدوار پارٹی صدر شہباز شریف ہوں گے مریم نواز نہیں۔تاہم سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اُن کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کرپشن کیس کمزور ہے،

ان کا کیس ختم ہوجائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کے لیے اہل ہوں گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جب بنی تو بڑی متحرک تھی، اور حکومت کو بھی ٹف ٹائم دیا گیا، پی پی کے نکلنے کے بعد پی ڈی ایم کمزور ہوئی اور حکومت کو موقع مل گیا، میرا خیال ہے کہ آئندہ سال میں حکومت مزید کمزور جائے گی، پی ٹی آئی حکومت کو کمزور کرنے میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں ہے، معاشی طور پر صورتحال بدل رہی ہے جو حکومت کو مزید کمزور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک پیج کی اصطلاح ہم نہیں لائے پیج کتنا پھٹا ہے وقت ہی بتائے گا۔محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف 2022 میں پاکستان واپس آئیں گے، نوازشریف کیخلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں ، آئندہ سال میں کیسز ختم ہوجائیں گے، نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے میڈیکل رپورٹس حکومت نے ہی فراہم کی تھیں۔مریم نواز کے کیسز کے جو فیصلے آئے اس میں کرپشن ہے ہی نہیں، مریم نواز کے کیسز میں ججز پوچھ رہے ہیں کرپشن کہاں ہے؟ اسی طرح ڈان نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے اُمیدوار سے متعلق بتایا کہ مریم نواز وزیراعظم کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں وہ الیکشن نہیں لڑ سکتیں اور عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے ،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وہی ہمارے آئندہ کے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button