لاہور،: کیمپ جیل میں مزید 2 قیدی جان کی بازی ہار گئے، تعداد47 تک جاپہنچی

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں کیمپ جیل میں مزید 2 قیدی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ رواں سال لاہور کی کیمپ جیل میں ہلاک قیدیوں کی مجموعی تعداد 47 تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں سزا کے طور پر قید کاٹنے والے ملزمان کی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بروز اتوارمزید 2 قیدی پراسرارطورپرجان کی بازی ہار گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 12 روز میں لاہور کی کیمپ جیل کے 6 قیدی دم توڑ چکے ہیں جس کے بعد رواں سال ہلاک ہونے والے قیدیوں کی مجموعی تعداد 47 ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کوٹ رادھا کشن

سے تعلق رکھنے والے سرفراز نامی ملزم کی جیل میں اچانک طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اسے فوراََ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم وہ ہسپتال پہنچنے پر بھی صحت یاب نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔جان سے جانے والے دوسرے ملزم کا نام عبدالسلام تھا جو کہ ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ہوا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم عبدالسلام کو دماغ میں چوٹ لگنے پرسروسزہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم عبدالسلام سروسز ہسپتال میں گزشتہ دس روز سے زیر علاج تھا تاہم وہ بھی جاں بر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال لاہور کی کیمپ جیل میں جان کی بازی ہارنے والے قیدیوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button