مریم نواز کے صاحبزادے کے عوامی انداز کے چرچے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مانسہرہ (نیوز ڈیسک) مریم نواز کے صاحبزادے کے عوامی انداز کے چرچے ، جنید صفدر اپنے والد کے شہر مانسہرہ میں مقامی حجام کے پاس بال کٹوانے کیلئے پہنچ گئے، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی دعوت ولیمہ سے قبل والد کے آبائی شہر مانسہرہ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔جنید صفدر اپنے والد کیپٹن صفدرکے ہمراہ مانسہرہ پہنچے ہیں جہاں پر اہل علاقہ اور رشتہ داروں نے ان کا استقبال کیا۔ مانسہرہ پہنچنے کے بعد جنید صفدر عوامی انداز اختیار

کرتے ہوئے بال کٹوانے کیلئے ایک مقامی حجام کی دکان پر جا پہنچے۔جنید صفدر کی جانب سے مقامی حجام کی دکان پر بال کٹوانے کی تصویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کے صاحبزادے کے اس عوامی انداز کو سراہا گیا۔واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button