ایل پی جی ڈیلز نے مکمل شٹرڈائون ہرٹال کا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان نے 18 اور 19 دسمبر کو ایل پی جی کی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سوئی گیس کا تاریخ ساز شاٹ فال شروع ہو گیا ہے، ایل پی جی کے کاروبار میں پولیس اور سول ڈیفنس کی بے جا مداخلت ختم کی جائے، جھوٹے مقدمے اور بھتہ خوری بند نہ ہوئی تو دمادم مست قلندر ہو گا۔چئیرمین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل

وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں، ایل پی جی دکانوں کے لیے ایس او پیز(ایل پی جی سیفٹی نکات)فوری تشکیل دیے جائیں، پولیس کی براہ راست مداخلت کا مکمل خاتمہ کیا جائے، جو ایس اوپیز (ایل پی جی سیفٹی نکات)جاری کیے جائیں گے ہم اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔عرفان کھوکھر نے مزید بتایا کہ سوئی گیس کا 1700 ملین کیوبک فٹ شارٹ فال آ رہا ہے، جام شورو پلانٹ سے پروڈکشن کو فوری طور پر شروع کیا جائے، جنوبی پنجاب کے نمائندوں کو بلا کر فوری طور پر مسائل حل کئے جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button