ڈالر کی قیمت 200روپے؟ ملکی معیشت بارے تشویشناک خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے۔آصف زرداری سینئر سیاستدان ہیں انہیں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے تھا۔رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ نااہل اور نالائق ٹولے کو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ڈالر کی قیمت 200 تک پہنچ جائے تو ملک کی معیشت کا کیا ہوگا،غریب اور تنخواہ دار کس طرح گزارا کریں گے، یہ نااہل ٹولا ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے عوام باہر نکلیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہیے ،

پیپلز پارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے میں کوئی خطرہ نہیں۔جن لوگوں نے اس نااہل حکومت کو مسلط کیا وہ بھی خدا کا خوف کریں قوم پر رحم کریں۔جس طرح سے قوم پر مسلط کرنے میں مدد کی ہے اب نجات میں عوام کی بھی مدد کریں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی آواز پر کان دھریں اور حکومت کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب یہ ہے کہ عوام جسے چاہیں ووٹ دیں۔قبل ازیں صدر رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ فیصل آباد دھنداور دھاند لی نہ ہو تو (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 99 چوہدری اکبر علی گجرکی قیادت میں صاحبزادہ حافظ محمد امجدچوہدری کاشف گجر’چوہدری جنید اکبر گجر’میاں ضیاالرحمن سے ملاقات کے دورا ن کیا ۔ صوبائی صدر نے کہاکہ این اے 133میں مسلم لیگ(ن) کی کامیا بی سے حکمران جماعت کے او سان خطا ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی تو اپنے امیدوار کے در ست کاغذات جمع نہیں کر ا سکی وہ عوام کی خاک نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ خود حکومت قومی اداروں کو متنازعہ بناکر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوششیں کررہی ہے ،(ن)لیگ کی کسی بھی ادارہ کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے وہ صرف اور صرف آئین وقانون کی بالادستی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،قومی اداروں کی خودمختاری اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑرہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button