سابق آسٹریلین کرکٹر نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

برسبین (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تمام فارمیٹس میں اپنی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں اور انہوں نے اپنی کور ڈرائیوز سے کرکٹ شائقین کو حیرت زدہ کرتے ہوئے ایک بہترین بلے باز کے طور پر شہرت حاصل کرچکے ہیں ۔ بابراعظم نے ہر طرف سے تعریف حاصل کی ہے اور پاکستان میں موجودہ بلے بازوں میں سے وہ واحد بلے باز ہے جو کھیل کے تمام فارمیٹس میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہے۔بابر کی نفاست، بے عیب ٹائمنگ اور پلیسمنٹ نے جاری ایشز ٹیسٹ کے دوران کمنٹیٹرز مارک ہاورڈ اور کیری او کیف کی توجہ حاصل کی۔ مارک ہاورڈ نے بتایا کہ کیسے او کیف بابراعظم کا آن ایئر بہت بڑا مداح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال آپ کی ٹیم کے

بعد بابراعظم کا نمبر آتا ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ بابر سے محبت کرتے ہیں، جب بابر کا نام آتا ہے تو آپ مسکرانے لگتے ہیں۔ان کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کیری او کیف نے کہا کہ میں بابراعظم کو 20 گیندیں کھیل کر بھی صفر پر آئوٹ ہوتا دیکھ سکتاہوں، میں تب بھی یہی کہوں گا کہ یہ ایک اچھی اننگز تھی۔ بابر اعظم اپنے کیریئر میں بلندیوں کی جانب گامزن ہیں اور ان کی رنز بنانے کی پیاس محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کے اچھے ریکارڈ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ بابراعظم نے اپنے کیریئر میں مسلسل ترقی کی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران اپنی مہارت کو بڑے پیمانے پر بہتر کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاور ہٹنگ کی صلاحیت بھی حاصل کرلی ہے اور کپتانی کے دباؤ نے ان کی اپنی کارکردگی کو متاثر نہیں کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button