دالوں، گوشت، دودھ اور روٹی کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) دالوں، گوشت، دودھ اور روٹی کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اضلاع میں اشیاء کی سرکاری قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کچھ روز قبل لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے بنیادی اشیاء کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا، جبکہ اب راولپنڈی میں دالوں، گوشت، دودھ، روٹی کی سرکاری قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا موٹی 155 روپے، دال چنا باریک 140 روپے کلو، سفید چنا موٹا 200 روپے، سفید چنا باریک 185 روپے،

دال مونگ 155 روپے، دال مسور 200 روپے، دال مسور باریک 220 روپے، دال ماش دھلی 260 روپے، دال ماش باریک 280 روپے، چاول 140 روپے، چاول ایری 70 روپے، دودھ 130 روپے لٹر، دھی 140 روپے، چھوٹا گوشت 1200 روپے، بڑا گوشت 600 روپے کلو، روٹی پتیری 10 روپے روٹی اور خمیری 13 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب صوبائی دارلحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی کئی اشیاء کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایک کلو دودھ اور دہی کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ایک کلو دودھ کی قیمت 100روپے سے بڑھ کر 115روپے اور ایک کلو دہی کی قیمت 120روپے سے بڑھ کر 135روپے ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ دال ماش کی فی کلو قیمت 215 سے بڑھا کر 235 روپے ، دال مسور کی فی کلو قیمت 205 سے بڑھا کر 220 روپے اور چاول کی فی کلو قیمت بھی بڑھا کر 115 روپے فی کلو سے 130 روپے فی کلو مقرر کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button