پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے،وفاقی وزیر علی زیدی نے انوکھی منطق پیش کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ کابینہ مہنگائی کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہے لیکن مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے اور حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں گڈ گورننس ہے اور گڈگورننس کے مسئلے پر قابوپا لیاجائے گا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آن

لائن ووٹنگ خاص طور پر نواز شریف کے لیے منظور کی ہے۔ ووٹنگ مشین کی منظوری پارلیمنٹ دے چکی ہے، الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمد کروائے۔دوسری جانب برطانیہ کے دورے پر گئے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ علی زیدی دورہ برطانیہ کے موقع پر منگل کے روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہاؤس آف کامنز گئے۔ اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سکیورٹی نے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو روکا۔علی زیدی نے تلاشی دینے سے بھی انکار کر دیا، جس پر انہیں سکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔ علی زیدی نے پارلیمنٹ ہاؤس نہ جانے اور سکیورٹی کی جانب سے روکے جانے سے متعلق بتایا کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹیرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔ جب میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button