موٹروے کیس، ریحام خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا،حکومت پر تنقید کے نشترچلادیئے

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس میں سابق اہلیہ عمران خان ریخام خان کا کہنا ہے کسی بھی آئی جی بیوروکریٹ کا تبادلہ یا تنزلی کی جائےتو یہ بات یقنی ہے کہ وہ اپنا کام ٹھیک کر رہاہے،میں نے اپنی کتاب میں جوانکشافات کیے ہیں وہ سچ ہیں لیکن میری ایک ایک بات کو اتنی جلدی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا یہ مجھے یقین نہیں تھا، سابق اہلیہ عمران خان نے میڈیا پراپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بنی گالہ کے خلاف کوئی بھی شخص اگر کاروائی عمل میں لاتا ہے یا ان کے احکامات کی حکم عدولی کی جاتی ہے تو اس کا انجام بھانک ہوتا ہے ، سابق آئی جی پنجاب کی مثال آپ کے سامنے ہے حقائق

جو بھی ہوں ایک بات یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ کسی بھی آئی جی یا بیوروکریٹ کا تبادلہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کے یقینا وہ کوئی ٹھیک کام کر رہے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کو ئی نجومی تو نہیں ہوں یا مجھے سانحہ موٹروے کا علم تو نہیں تھا لیکن جو باتیں میں نے کتاب میں لکھی ہیں وہ سچ ہیں ان میں کوئی خیانت نہیں کی۔اور یہ دو سال تبدیلی کے آنے ضروری تھے تاکہ لوگوں کو یہ باور ہوتا کہ ریخام خان جھوٹ نہیں بولتی ہے۔لوگوں نے مجھے گالیاں بھی دیں ، لیکن میں نے بغض عمران میں کوئی بات نہیں لکھی جو لکھا وہ سچ تھا ، لیکن عمران خان اتنی جلدی اسکو عملی جامہ پہنائیں گے یہ مجھے علم نہیں تھا ۔خیال رہے کہ سی سی پی لاہور عمر شیخ کی تعیناتی اور سابق آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیرکی معذولی بھی حالیہ دنوں کا قصہ ہے جبکہ سانحہ موٹروے بھی عمران خان کی حکومت میں پیش آیا جوکہ سی سی پی اولاہور کی تعیناتی کے کچھ عرصہ بعد ہی ہوا ہے۔عوام الناس کا شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button