ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،علی امین گنڈاپور کونااہلی کی کارروائی کی وارننگ دیدی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا، ڈی ایم او نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے، دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔

علی امین گنڈاپور کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے جرمانہ عائد کیا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی سخت تنبیہ بھی کی۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو نااہلی کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے پشاور میں چیف سیکرٹری آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت انتظامیہ کی الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں معاونت کی پابند ہے لہذا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام، ووٹروں، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انیںع انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے بھی یکساں مواقع مہیا کئے جائیں اورالیکشن سے پہلے ضابطہ اخلاق پر بلا امتیاز عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب تک خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابی عمل کے دوران 487خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جائے کہ وہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی ہداییات پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔پولنگ اسٹیشنوں کے اندر تمام محروم طبقات اور بالخصوص خواتین کے لئے مناسب سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیں، سیکرٹری عمر حمید خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی مواد کی تقسیم اور ٹرانسپورٹیشن کا بھی مناسب بندوبست اور سیکورٹی کا انتظام کیا جائے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نتائج مرتب کرتے وقت ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر میں بھی خاطر خواہ سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button