محمد رضوان کا پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے ملک عدنان کو سلام

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے سری لنکن منیجر کو وحشیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے ہیرو ملک عدنان کو سلام پیش کیا ہے۔ محمد رضوان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملک عدنان کی تصویر شیئر کرکے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔اپنے پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ ’ملک عدنان اور وہ گمنام ہیروز جنہوں نے ہمارے سری لنکن بھائی پریانتھا کمارا کو ان وحشیوں سے

بچانے ​کی کوشش کی، میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں‘، محمد رضوان نے اپنے ٹویٹ میں حضرت محمد ﷺ کی حدیث کا بھی ذکر کیا۔واضح رہے کہ پریانتھا کمارا سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بطور منیجر کام کرتے تھے جہاں گزشتہ دنوں سیکڑوں افراد نے انہیں توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے قتل کرکے لاش جلا دی تھی۔ مشتعل ہجوم کے تشدد کے دوران ایک پاکستانی شہری ملک عدنان ان کو بچانے کی کوشش بھی کرتے رہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button