اب کسی غریب کو علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ھے ،صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے، اب کسی غریب کو علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی ۔مارچ 2021 تک پورا پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت طبی سہولیات مفت دی جائیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں صحت سہولت پروگرام کے بینیفشریز کیلئے او پی ڈی پایلٹ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہناتھا یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت صحت کی طبی نگہداشت کی ان ڈور خدمات کو مالی تحفظ دیتے ہوے بینیفشریز کو قومی صحت کارڈ دے رھے ہیں۔

منتخب بینیفشریز کے گروپ کو اسلام اباد میں پرایمری ہیلتھ کیئر تک شعبہ بیرونی مریضان تک وسعت دینے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔انہوں نے کہا صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلادیا ہے۔اب کسی غریب کو علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔ پاکستان میں پانچ سو زاید پبلک اور پرائیوٹ ہسپتال صحت سہولت کارڈ کے پینل پر موجود ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کو متعارف کروا رہی ہے۔حکومت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔مارچ 2021 تک پورا پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت طبی سہولیات مفت دی جائیں گی۔ تقریباً 18ملین خاندانوں کو پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button