اسلام آباد میں یونیسکو کی خاتون آفیسر کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شہری چل بسا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جناح سپر مارکیٹ اسلام آباد کے قریب یونیسکو کی خاتون آفیسر کے زیر استعمال گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کوہسار کے علاقہ میں جناح سپر مارکیٹ کے قریب واقع گرلز کالج کے قریب پیش آیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا، دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

یونیسکو کی افسر ہونے کے حوالے سے دفتر خارجہ سے تصدیق کی گئی جس پر غیر ملکی خاتون کو تھانہ سے چھوڑ دیا گیا۔ اس سے قبل جنوری میں وفاقی دارالحکومت کے فیصل چوک پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں تھی جس کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئےتھے۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی امریکی سفارتخانے کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button