خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اورواقعہ، موٹروےپولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی سوار 5 افراد ان کی گاڑی کا پیچھا کر کے انہیں تنگ کر رہے ہیں جس پر نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سےحراست میں لے لیا گیا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں نوجوانوں کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ، مری کے نجی ہوٹل نے سیاحوں کے ساتھ تلخ کلامی پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا سامان بھی چھین لیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں دوبارہ پر تشدد واقعات کی وجہ
سےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ایکسپریس وے کے ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پر فیصل آباد سے آنے والی فیملی پر عملے نے تشدد کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کیا جائے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ پولیس سیاحتی مقامات پر تواتر کے ساتھ گشت کرے۔