یو اے ای نے وسیم اکرم کو گولڈن ویزہ جاری کردیا، دبئی بہترین جگہ ہے، گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے،وسیم اکرم

دبئی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی گولڈن ویزہ جاری کردیا ۔ وسیم اکرم نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے۔ دبئی بلاشبہ کاروبار، تعطیلات اور دنیا سے جڑنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے، یہاں مزید وقت گزارنے کے لیے اور انتظار کریں۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں یوم آزادی پر انہیں مبارک باد بھی دی‘‘ ۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2019ء میں گولڈن ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے گذشتہ

سال پانچ یا دس سالہ مدت کے لیے گولڈن ویزے کے اجرا کا اعلان کیا تھا۔یہ ویزا ڈاکٹروں، سائنسدانوں، جدت پسندوں، محققین، امتیازی تعلیمی قابلیت کے حامل طلبہ، انسانی کارکنوں، سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، منیجروں، چیف ایگزیکٹو افسروں (سی ای اوز) اور سائنس، انجینئرنگ، صحت، تعلیم، بزنس مینجمنٹ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ ماہرین کو جاری کیا جاتا ہے۔وسیم اکرم سے قبل پاکستانی کرکٹر و سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل چکا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں سٹارز کو 10 سال تک دبئی میں رہنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button