مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن چیزوں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے، فوا دچوہدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں مہنگائی ہونے کا اعتراف کر لیا لیکن ساتھ ہی عجیب منطق بھی پیش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی زیادہ ہوتی تو ‏چیزوں کا استعمال کم ہوتا ہے لیکن اب چیزوں کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ کلاسز ہیں جتنی ان کی آمدنی بڑھی وہ شاید مہنگائی سے متاثر نہیں ہوئے۔ فواد چوہدری نے ووٹ بینک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت صرف ایک ہی شخص کا ووٹ بینک ہے ، اور وہ عمران خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ‏علاوہ کوئی دوسری جماعت مقبول ہے ہی نہیں، ٹی وی پرروزانہ ایک ہی چیز دیکھ دیکھ کرلوگ تنگ آ گئے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں لیکن بعض اوقات وہ میری بات نہیں مانتے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزرا ‏کو غیرضروری دوروں سے روک رکھا ہے۔ عمران خان عالمی لیڈرہیں میری نظرمیں عمران خان کو زیادہ غیر ملکی دورے کرنے چاہئیں۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔خیبرپختونخواہ کی قیادت چاہتی ہے عمران خان ‏خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں، جبکہ دوسری جانب پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوووٹ ملتا ہے، اسی لیے سب ‏چاہتے ہیں کہ عمران خان عوام میں جائیں۔ ‏الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔الیکشن کمیشن ای وی ایم کا استعمال نہیں کر سکتا تو اس صورت میں قانون بدلنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ای وی ایم کے استعمال سے متعلق ‏پارلیمنٹ نے قانون بنا دیا ہے لہٰذا اداروں کا اس عمل کرنا ناگزیر ہے، کیونکہ دنیا بھر میں ایسے ادارے موجود ہیں جو ای وی ایم تیار کرتے ‏ہیں۔ فواد چوہدری کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button