ویسٹ انڈیز سیریز، احمد شہزاد اور شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی،شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں شرجیل خان اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق رواں ماہ سے شروع ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے کاامکان ہے ۔ رپورٹس کے مطابق شعیب ملک ، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو اس سیریز میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ محمد حفیظ پہلے ہی ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبرداری اختیار کرچکے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق

جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو ٹی ٹونٹی اورون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ نیشنل ٹی ٹونٹی میں بہتر کارکردگی دکھانے پر احمد شہزاد اور صاحبزادہ فرحان کی بھی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ محمد حسنین، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور خوشدل شاہ کو بھی سیریز میں چانس دیے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button