یااللہ رحم فرما، زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

لوئر دیر(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوئر دیر اور گرد و نواح میں دیر رات کو آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لوئر دیر میں منگل کی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی جس کے باعث شہر گھروں

اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران شہری مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے باوجود شہریوں نے کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے اندر جانے سے گریز کیا۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتطار ہے، جبکہ زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button