یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح عبداللہ شفیق نے اپنی اننگ کی بنیاد رکھی،بابراعظم

ِڈھاکہ (نیوز ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے جس میں سب سے اہم کردار پاکستان کے باولر شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور بیٹسمین عابد علی کا رہا ، جن کی کارکردگی کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں بہترین کھیل پیش کیا لیکن شاہین اور حسن نے

شاندار کارکردگی دکھائی ، ٹیسٹ کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے کہ وہ آپ کو کم بیک کرنے کا موقع دیتی ہے ، ہمارے پاس ٹیسٹ میچ کی تیاری کیلئے زیادہ وقت نہیں تھا لیکن ہم نے اپنا بہترین کھیل کھیلا ، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح عبداللہ شفیق نے اپنی اننگ کی بنیاد رکھی ، عابد علی تو بہت ہی شاندار کھیلے ، انہوں نے ٹیم کو مشکل پوزیشن سے نکالنے کیلئے مشکل رنز بنائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button